۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آغا سید حسن

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی علمی، تبلیغی اور تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی علمی، تبلیغی اور تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جموں و کشمیر، انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے برجستہ عالم دین مفسر قرآن حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے علمائے اسلام، طلاب کرام اور مرحوم کے لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔

آغا سید حسن الموسوی نے شیخ محسن علی نجفی کی گراں قدر تدریسی خدمات اور تدریسی صلاحتیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عرصہ دراز تک تفسیر قرآن کے علاؤہ مختلف تالیفات اور ترجمہ میں مصروف خدمت رہے اور طلاب نے ان سے شرف تلمذ حاصل کیا، جو اس وقت مختلف ممالک میں مصروف خدمت دین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی وفات شیعیان کے لئے ایک بڑا خسارہ ہے۔ آپ نے علمی سفر کرکے لوگوں کی علمی پیاس بجھائی۔

آخر میں انہوں نے مرحوم و مغفور شیخ محسن علی نجفی کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے فقہائے عظام اور علمائے دین کی صحت و سلامتی اور عمر درازی کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .