۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کے موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن، استاد العلما شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن، استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفی نجف اشرف میں جید علوم سے بہرہ مند ہوئے اور آپ کے شاگردان میں ہزاروں علماء اور طلباء پاکستان سمیت دنیا بھر میں علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج میں مصروف ہیں۔ مرحوم پاکستان، ایران، عراق اور شام سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں اداروں اور پراجیکٹ کے بانی تھے۔

علامہ مرید حسین نقوی نے کہا کہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے سانحہ ارتحال پر ملت تشیع پاکستان بالخصوص ان کے طلاب اور اہل خانہ کی خدمت تعزیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .