۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے ملک کے معاشی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران، معاشرے کی حالت زار دین سے دوری کی وجہ سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران اور معاشرے کی حالت زار دین سے دوری کی وجہ سے ہے۔ افسوس ہم نے خالق کائنات اللہ اور اس کے آخری رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راستہ چھوڑ دیا ہے۔ ہر انسان کو سوچنا چاہیئے کہ اس کا وجود لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے یا نہیں، اگر آپ لوگوں کے لئے فائدہ مند ہیں تو اللہ کی رحمت سے فیض یاب ہوں گے۔ اور اگر لوگوں کے لئے زحمت اور اذیت کا باعث ہیں تو پھر آپ کو فکر مند ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہنا چاہیئے، اس کے ساتھ عربی میں پڑھی جانے والی دعاوں کے معانی پر غور بھی کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان اقدس ہے کہ تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ حافظ ریاض نجفی نے زور دیا کہ گناہ کو معمولی نہ سمجھیں۔ تقویٰ اختیار کریں، کسی بھی معاملے میں حکم قرآن کو سامنے رکھیں۔ مومن گناہ کو بہت بڑا بوجھ سمجھتا ہے،جبکہ کافر کے لیے گناہ مکھی ہے، جو کبھی ناک اورکبھی کان پر بیٹھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کی کامیابی کے تین اصول ہیں۔ گھر سے نکلتے وقت صدقہ دیں، جو کہ 70 بیماریوں کا علاج ہے۔ دکان یا دفتر کی صفائی کریں۔ قرآن مجید کی تلاوت کریں، چاہیے مختصر ہی کیوں نہ ہو اور پھر سال بعد خمس ادا کریں، جو کہ سادات کا حصہ ہے۔ خمس کا انکار کرنے والوں میں سے نہ بنیں۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ شرعی واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ ہے کہ پاکستان میں سرمایہ چند خاندانوں تک محدود ہوچکا ہے، وہ ارب پتی بن چکے ہیں، باقی عوام کھانے کو ترس رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .