۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل ساؤتھ انڈیا نے پاکستان کے ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ساؤتھ انڈیا نے پاکستان کے ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله و انا اليه راجعون

موت العالم موت العالم

مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی رحلت کی خبر بہت دردناک رنج وغم کا باعث بنی۔ مسلمانان برصغیر کے لئے مرحوم نے تفسیر قرآن کے علاؤہ ہمیشہ نشر علوم آل محمد علیہم السّلام میں اپنی زندگی کو مشغول رکھا۔ برصغیر کے ایسے علمائے کرام کو ہمیں ان کی زندگی میں اور ان کی وفات کے بعد بھی نمونۂ عمل قرار دینا چاہیئے۔ ہرسال ایسے علماء کی یاد منانا دور حاضر کی ضرورت ہے، جو قومیں ماضی کو فراموش کرتیں ہیں ان کا حال روشن ہے، لیکن مستقبل اندھیرا ہے۔

خداوند متعال بحق چھاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے! آمین یا رب العالمین

شریکِ غم؛ ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل

تبصرہ ارسال

You are replying to: .