۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ابو القاسم رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

قال الامام علی علیہ السلام:إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ

بر صغیر ہند و پاک کے بزرگ عالم دین، مفسر قرآن ، علامہ شیخ محسن علی نجفی غفرہ اللہ کی رحلت نہ صرف مذہب تشیع بلکہ عالم اسلام کا ایک بہت بڑا نقصان ہے،ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا۔

اس عظیم مصیبت پر مرحوم کے اہل خانہ اور تمام پسماندگان خصوصاً مرحوم کے فرزند علامہ شیخ انور نجفی اور علامہ شیخ اسحاق نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال کی بارگا میں دعاگو ہیں کہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور درجات بلند فرمائے۔

سید ابو القاسم رضوی

۲۷ جمادی الثانی ۱۴۴۵ ھ۔ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .