حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا محمد تقی فاضل پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق و جامعہ زینبیہ راجن پور نے اپنے ایک پیغام میں محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ علامہ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے المناک رحلت سے علم و فضل کا ایک عظیم باب بند ہوا اور ملت تشیع کو ایک عظیم خسارہ ہوا، لیکن مفسر قرآن، محسن و مربی ملت تشیع، کئی کتب کے مصنف، مترجم، ملت تشیع کے علمی ارتقاء کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے والے، کئی مدارس مساجد اور دینی و عصری تعلیمی اداروں کے بانی و سرپرست یتیموں اور بیوگان کے سرپرست اور الفلاح ویلفئر ٹرسٹ، حسینی فاؤنڈیشن اور کوثر ریلیف کے سرپرست کے بے مثال علمی کارنامے انہیں ہمیشہ کے لئے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔