۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستانی عوام اور علماء سے تعزیت

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں پاکستانی بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ.

حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی رحلت کی خبر بہت زیادہ رنج و اندوہ کا باعث بنی۔

مرحوم نے اپنی مبارک زندگی ہمیشہ قرآن کی تعلیمات اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کے لیے وقف کر رکھی تھی اور اپنی بابرکت زندگی کے دوران وہ ایک تازہ ابلتے چشمہ کی طرح دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص ہمارے دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی معزز قوم کے لیے ایک ملجا اور پناہ گاہ کے طور پر تھے۔

جامعۃ الکوثر سمیت کئی دینی اور ثقافتی مراکز کا قیام، عوامی اور رفاہی اداروں کا قیام جیسے ہسپتال اور جامعہ اہل بیت علیہم السلام کا قیام، یتیموں اور بے سہاروں کی کفالت اور سرپرستی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم و تفسیر، بیسیوں طلاب و فضلاءِ پاکستانی کی تعلیم و تربیت، اسلامی مذاہب کے درمیان وحدت اور اتحاد کی کوششیں اور عالم اسلام کے علماء و مفکرین کے ساتھ بہترین تعامل وغیرہ اس بزرگ عالم دین کی برکات اور خدمات کا کچھ حصہ ہیں۔

میں اس عالم ربانی کی وفات پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل الله تعالی فرجه الشریف، پاکستانی عوام اور حکام، علماء کرام، مسلمان مفکرین، ان کے ارادتمندوں اور شاگردوں خصوصا حوزاتِ علمیہ اور ان کے پسماندگان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

خداوند متعال سے اس بزرگ عالم دین کی مغفرت و علو درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی – سرپرست حوزہ علمیہ جمہوریہ اسلامی ایران

آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستانی عوام اور علماء سے تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .