۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل

حوزہ/ چیئرمین امام خمینی (رح) میموریل ٹرسٹ کرگل نے پاکستان کے مایہ ناز عالم دین سماجی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین امام خمینی (رح) میموریل ٹرسٹ کرگل نے پاکستان کے مایہ ناز عالم دین سماجی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے نامور عالم دین و مفسر قرآن حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی کے سانحۂ ارتحال کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا، ان کی رحلت ملت تشیع اور خاص طور پر بلتستان پاکستان کے مؤمنین کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ادارۂ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میموریل ٹرسٹ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری اور مرحوم کے اہل خانہ بالخصوص شیخ انور علی نجفی اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے اور مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔

علامہ شیخ محسن کی رحلت، ملت تشیع کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .