۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مدیر حوزہ علمیہ امام ہادی اوڑی کشمیر

حوزہ/ حوزہ علمیہ امام ہادی (ع) اوڑی کشمیر کے سربراہ نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر ہند و پاک کے نامور عالم دین، محسن قوم، مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی المناک رحلت سے پوری قوم سوگوار ہو گئی ہے۔ مرحوم 86 سال کی عمر میں پروردگار کے حضور پیش ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام ہادی (ع) اوڑی کشمیر کے سربراہ نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر ہند و پاک کے نامور عالم دین، محسن قوم، مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی المناک رحلت سے پوری قوم سوگوار ہو گئی ہے۔ مرحوم 86 سال کی عمر میں پروردگار کے حضور پیش ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ محسن علی نجفی، 1943_2024 پاکستان کے شیعہ بزرگ عالم دین، مفسر، مؤلف اور مترجم جنہوں نے دینی مدارس اور پرائیوٹ سکول اور کالج کا قیام عمل میں لایا۔ اسوہ سکول اینڈ کالجز سسٹم کی بنیاد رکھی۔ آپ اردو اور عربی زبان میں بعض تالیفات کے مالک ہیں اور الکوثر فی تفسیر القرآن آپ کی اہم تالیفات میں سے ایک ہے۔ آپ کی ملت تشیع کیلئے بے پناہ خدمات ہیں،جامعۃ الکوثر،ہادی ٹی وی چینل اور تفسیر قرآن آپ کے کارہائے نمایاں میں سے ہیں۔آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سربراہ حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علوم آل محمد کی تحصیل تعلیم، تدریس ترویج اور تشہیر میں صرف کی اس کے علاوہ دینی وسماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ آپ نے اپنی بابرکت زندگی میں سینکڑوں کتا بیں لکھیں خاص طور پر تفسیر کوثر ایک عظیم شان کار ہے۔ خاص طور پر الیکڑانک پینل بادی ٹی وی، جامع الکوثر، جامع البیت، مدرسه حفاظ القرآن اسکول سینم اور اس کے علاوہ سینکڑوں ادارے آپ کی جانب سے ملت کے لئے ایک عظیم سرمایہ ہیں۔

مدیر حوزہ علمیہ امام ھادی علیہ السلام اوڑی کشمیر اس موقع پر اہل بلتستان اور جموں وکشمیر کے مومنین، مرحوم کے اہل خانہ بالخصوص شیخ انور نجفی، شیخ اسحاق نجفی، جملہ لواحقین و شاگردان اور تمام ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار آئمہ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .