۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شیخ محسن نجفی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین نے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ اتحاد امت کے داعی، غریب پرور اور مایہ ناز دینی و علمی مرکز جامعۃ الکوثر سمیت سینکڑوں اداروں کے بانی شخصیت تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین آغا علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، نائب صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ نئیر عباس مصطفوی، اپوزشین لیڈر کاظم میثم، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ، سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی اور صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم حاجی غلام عباس نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سرمایہ ملت، مفسر قرآن، استاد العلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

آپ اتحاد امت کے داعی، غریب پرور اور مایہ ناز دینی و علمی مرکز جامعۃ الکوثر سمیت سینکڑوں اداروں کے بانی شخصیت تھے۔ ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی بابصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی سانحہ پر مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، ان کے فرزندان شیخ محمد اسحاق نجفی، شیخ انور علی نجفی، روح اللہ نجفی و دیگر بازمندگان سمیت تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ قبلہ شیخ صاحب کو غریق رحمت فرمائے اور بازمندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .