۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے صوبائی صدر آغا علی رضوی کی قیادت میں وزیراعلیٰ خالد خورشید سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے صوبائی صدر آغا علی رضوی کی قیادت میں وزیراعلیٰ خالد خورشید سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے اہم ایشوز بالخصوص بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا معاملہ، ترقیاتی پراجیکٹس اور دیگر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں صوبائی صدر حجۃ الاسلام سید علی رضوی سمیت رکن کونسل شیخ احمد نوری، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، منسٹر ایگریکلچر برادر کاظم میثم، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، کاچو ولایت علی خان اور دیگر اراکین شامل تھے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے آغا علی رضوی کو مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ایم ڈبلیو ایم کا پی ٹی آئی کے اتحاد کو مزید تقویت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایم ڈبلیو ایم وفد نے بھی وزیر اعلیٰ کو تحریک انصاف کے صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .