۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مقرر کردیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مقرر کردیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی منظوری کے بعد علامہ مقصود ڈومکی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے ۔

واضح رہےکہ علامہ مقصود ڈومکی کا آبائی تعلق سندھ کے ضلع جیکب آباد سے ہے ، وہ جیکب آباد اور کوئٹہ میں دینی مدارس کے مسئول بھی ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان اور سندھ کے صوبائی صدر اور مرکزی کابینہ میں ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ علامہ مقصود ڈومکی انتہائی فعال علمائے کرام میں شمار کیئے جاتے ہیں اور پورے ملک میں مسلسل دورہ جات میں مصروف عمل رہتے ہیں۔



لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .