۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صدر مملکت پاکستان سے ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات / پاراچنار مسئلہ سمیت مختلف موضوعات زیر بحث

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ جس میں پاراچنار جنگ۔متنازعہ تعلیمی نصاب۔ متنازعہ فوجداری بل سمیت محرم الحرام کے مسائل جیسے موضوعات پربات چیت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں سیکرٹری تنظیم سازی مقصود ڈومکی، عزادری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین،رکن شوری عالی سید امتیاز حسین رضوی شامل تھے۔

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کو تمام مذکورہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .