۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزه/ گزشتہ روز قم المقدسہ میں حزب موتلفہ اسلامی کے سیکرٹری خارجہ نے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے ملاقات کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز قم المقدسہ میں حزب موتلفہ اسلامی کے سیکرٹری خارجہ نے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حزب موتلفہ اسلامی کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر محمد بومیان وفد کے ہمراہ موسسہ الباقر العلومؑ تشریف لائے جہاں ان کا ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ نے استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ سیاسی تعاون اور مستحکم رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مقائم مقام حجۃ الاسلام احسان دانش اور موسسہ باقر العلومؑ قم المقدسہ کے نایب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فخری بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .