۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزه/ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ آزادی کا جو تصور بانی پاکستان قائد اعظم حضرت محمد علی جناحؒ اور ان کی تحریکِ آزادی کے عظیم ساتھیوں نے دیا تھا بوجوہ ہم اس سے فاصلہ اختیار کرچکے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امور خارجہ کے سربراہ اور مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید شفقت شیرازی نے کہا کہ وطن عزیز کے قیام کا بنیادی مقصد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جس میں شہریوں کو دین مبین اسلام کی حیات بخش تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے اور اسلام کے احکام کو فرد و اجتماع پر نافذ کرنے کا موقع ملتا تاکہ مادی و معنوی اعتبار سے ایک قابل تقلید معاشرہ وجود میں آتا اور یہ ثابت ہوتا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں فرد سے لیکر اجتماع تک تمام امور زندگی کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ یہ صرف اسی صورت ممکن تھا جب وطن عزیز میں کسی مسلک کی تعبیرات و تشریحات کی بجائے حقیقی معنوں میں قرآن وسنت کی حکمرانی ہوتی۔ لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا اور ہم بھول بھلیوں میں راستہ گم کر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی ایک ایسا موقع ہے جس پر ہم اپنے عظیم قائد کی تحریک آزادی کے اہداف و مقاصد اور قائد کے تصور ریاست کا از سرنو جائزہ لیکر مستقبل کے لیے درست اہداف کا تعین کریں اور پاکستان کی تشکیل نو کا ایک عزم لیکر جدوجہد کا نئے سرے سے آغاز کریں۔ یوم آزادی کے موقع پر یہی عزم ہمیں مستقبل میں ایک عظیم قوم اور ملک بننے کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .