۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/ لبنان میں سربراہ مجلس علمائے امامیہ و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مختلف عربی و لبنانی ٹی وی چینلز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور صحافیوں کے ساتھ تفصیلی نشست اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں سربراہ مجلس علمائے امامیہ و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مختلف عربی و لبنانی ٹی وی چینلز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور صحافیوں کے ساتھ تفصیلی نشست اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورہ لبنان کے دوران ایم ڈبلیو ایم لبنان آفس میں لبنان سے تعلق رکھنے والے مختلف ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں لبنانی ٹی وی چینلز کے اینکرز، صحافی، کالم نگار، نیوز ویب سائٹس کے رپورٹر شامل تھے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پاکستان میں رجیم چینج آپریشن کے محرکات اور اسکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں میڈیا نمائندگان نے ملکی و سیاسی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .