عرب ممالک
-
سید عبد المالک بدر الدین الحوثی کا خطے کی صورتحال پر اہم خطاب:
مزاحمتی قائدین کی شہادت سے مجاہدین مایوس نہیں ہوں گے
حوزہ/انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد المالک بدر الدین الحوثی نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ لبنان کے رہنما شہید ہاشم صفی الدین کے مؤثر مزاحمتی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن مزاحمتی محاذ کے قائدین کو قتل کرکے امت اسلامیہ اور مجاہدین کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے، لیکن دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
-
گریٹر اسرائیل میں کونسے کونسے عرب ممالک شامل ہیں؟
حوزہ/غاصب صیہونی منصوبے کے مطابق، گریٹر اسرائیل میں نہ صرف فلسطین، لبنان اور اردن، بلکہ عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ عرب حکومتوں کو خبردار رہنا چاہیے، کیونکہ اسرائیل ان کے علاقوں پر بھی نظریں جمائے بیٹھا ہے۔
-
پاکستان میں صیہونیت کی بڑھتی مضبوطی، عرب ممالک کے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان کو مشکلات میں ڈال کر غاصب صیہونی لابی اپنے مقاصد پورے کر رہی ہے، کہا کہ پاکستان میں صیہونیت کی بڑھتی مضبوطی، عرب ممالک کے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔
-
حوزہ علمیہ کے بعض اساتذہ سے ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی نوری همدانی:
اسلامی ممالک صہیونی حکومت سے تعلقات منقطع کریں
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری همدانی نے حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو ناجائز صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات فوراً ختم کر دینے چاہئیں، شہداء کے پاکیزہ خون کی برکت سے صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔
-
فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت میں عرب رہنماؤں کا اجلاس
حوزہ/ عرب ممالک کے سربراہان کا 33 واں اجلاس آج بحرین میں منعقد ہوا، اجلاس میں موجود رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کا حق ہے کہ ان کا ایک آزاد ملک ہو جس کا دارالحکومت شہر القدس ہو۔
-
حزب اللہ کے سینئر رکن:
ہمیں ان لوگوں کی قدر کرنی چاہیے جو دشمن کی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں
حوزہ/ شیخ محمد یزبک نے فلسطین میں ہو رہے ظلم و ستم پر عربوں کی بے حسی اور خاموشی اور فلسطینی قوم کی حمایت نہ کرنے کی مذمت کی۔
-
امام جمعہ رودان: غزہ عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام بارانی نے غزہ کی جنگ کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا: وحشی اور بھیڑیے نما صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مزاحمت کے خلاف اپنی نااہلی اور کمزوری کو جب دیکھا تو عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے لگے اور بے گناہ لوگوں کے گھروں کو تباہ کیا اور نہ جانے کتنے گھنونے جرائم کا ارتکاب کیا۔
-
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عربوں کی خاموشی حیران کن ہے: مفتی اعظم بیلاروس
حوزہ/ بیلاروس کے مفتی اعظم نے کہا: میں عرب ممالک کے لوگوں سے جب بھی ملاقات کرتا ہوں تو یہ سوال ضرورپوچھتا ہوں کہ تمہارے رہتے ہوئے فلسطین کا پرچم اور یوم قدس کی حمایت میں جلوس کا انعقاد انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینیؒ کی سربراہی میں کیوں ہے؟ آپ کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟
-
امت مسلمہ میں فتنہ انگیزی کرنے والے افراد صہیونیت کی بقا میں مددگار ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن عبداللہ نے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے زیر اہتمام غزہ کی حمایت میں منعقد’’البنیان المرصوص‘‘ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
-
امریکی غلامی کا لباس اُتار دو، جہاد اسلامی کے ترجمان کا عرب ملکوں سے خطاب
حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے مسئلہ فلسطین پر بعض عرب و اسلامی ملکوں کی بے حسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی غلامی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
-
مسلم ممالک کو ’تماش بین والی‘ روش چھوڑنے کی ضرورت
حوزہ/ بڑا سوال یہ ہے کہ دنیا کے 195 ممالک میں سے صرف جنوبی افریقہ، میکسیکو اور چلی ہی کیوں جو مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو عالمی عدالت میں گھیسٹ کر لائے ہیں؟
-
جامعہ روحانیت مبارز کے رکن کی حوزه نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو:
غزہ جنگ میں غاصب اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو شکست ہوئی ہے، حجت الاسلام والمسلمین سالک
حوزہ/ جامعہ روحانیت مبارز کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سالک نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں، امریکہ، برطانیہ، فرانس، لندن اور غاصب اسرائیل کے حامی بعض اسلامی ممالک کو شکست ہوئی ہے اور فلسطینی قوم کا مستقبل روشن ہے۔
-
لیبیائی پارلیمنٹ:
عرب ممالک غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف سخت موقف اختیار کریں
حوزہ/ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفیر فوری طور پر عرب ممالک سے نکل جائیں اور غزہ میں جرائم جاری رہنے کی صورت میں انہیں تیل اور گیس کی برآمدات روک دی جائیں گی۔
-
وحشی گری اور بربریت کا منہ بولتا ثبوت؛ صہیونیت کا راج اور عرب ممالک کی بے حسی
حوزه/عربوں کی بے وفائی اور متحدہ عرب صفوں کی شکست؛ اس برے حالات کا راز فاش کرتی ہے جس سے عرب موجودہ حالات سے دوچار ہیں۔
-
علامہ سید شفقت شیرازی کی لبنان میں صحافیوں سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ لبنان میں سربراہ مجلس علمائے امامیہ و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مختلف عربی و لبنانی ٹی وی چینلز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور صحافیوں کے ساتھ تفصیلی نشست اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
اکثر عرب ممالک کی جانب سے یمن بحران کے حل کیلئے سعودی مذاکرات کی حمایت کا اعلان
حوزه/ قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور بحرین نے یمن کی موجودہ صورتحال کے حل کیلئے ریاض مذاکرات کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
-
ترکیہ اور شام کے زلزدگان کی امداد میں تفریق! مغرب کے انسانی حقوق کا دوغلاپن ایک بار پھر عیاں
حوزہ/ رپورٹ کے مطابق،شام کو اب تک صرف چھے ملکوں کی طرف سے امداد بھیجی گئی ہے جبکہ ترکیہ کو 65 ملکوں کی طرف امداد دی جا رہی ہے۔
-
جامعۃ الازہر نے سویڈن اور ہالینڈ کے سامانوں پر پابندی لگا دی
حوزہ/ جامعۃ الازہر مصر نے ہالینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں عرب دنیا کے شہریوں اور مسلمانوں سے ان دونوں ممالک میں بننے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
اکثر عرب ممالک کا اسرائیل سے تعلقات بڑھانا قابل افسوس ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ کے پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اکثر عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتل ، قبلہ اول کے غاصب اور قابض ناجائز ریاست اسرائیل سے تعلقات بڑھارہے ہیں اور اسرائیل کو سفارتی طور پر تسلیم بھی کر لیا ہے مگر اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ کے سامنے نہ جھکو ورنہ تمہارا کوئی حامی اور مددگار نہ ہو گا۔
-
تاریخ کی ایک ایسی حکومت کی داستان جس نے صرف بچوں کا قتل عام کیا
حوزہ/ تاریخ گواہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مغربی ممالک کی حمایت سے اور دنیا کی خاموشی کے سائے میں صرف ایک کام کیا ہے اور وہ کام "بچوں کا قتل" ہے اور رہے گا۔ کئی دہائیوں بعد بھی فلسطینی بچوں کے طاہر خون نے پرچم قدس کو سربلند رکھا ہے۔
-
ایران میں تین ہفتوں میں مسلسل تین دہشت گرد حملے
حوزہ/ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایران کے تین شہروں شیراز، اصفہان اور ایذہ میں تین دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
-
اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے درمیان تعلقات سعودی عرب کے گرین سگنل کے بعد ہی قائم ہوئے: نیتن یاہو
حوزہ/ ناجائز صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے درمیان تعلقات سعودی عرب کے گرین سگنل کے بعد ہی قائم ہوئے۔
-
سید حسن نصر اللہ:
حزب اللہ، لبنان کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم/ امام خمینیؒ نے ۴۰ سال پہلے ہی لبنان اور شام کی مدد کی
حوزہ/ سید حسن نصر اللہ نے سنہ 1982 میں امام خمینی (رہ) کے تاریخی فیصلے اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان میں فوج بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اُن دنوں ایران صدام کے خلاف ہزاروں کلومیٹر کے محاذ پر تھا ، صدام کو امریکہ اور خلیج فارس کے عرب ممالک کی مکمل حمایت حاصل تھی، لیکن امام (رح) نے صیہونیوں کے خلاف لبنان اور شام کی مدد کے لیے فوجی کمانڈر بھیجے۔
-
بائیڈن کی پالیسی اسرائیل اور عربوں کے منہ پر طمانچہ ہے: نکی ہیلی
حوزہ/ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بقا کے لئے امریکی حکومت کے طرز عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کی ایران کے بارے میں پالیسی اور جوہری معاہدے کی طرف واپسی کی بات اسرائیل کے منہ پر طمانچہ ہے۔
-
انصار اللہ یمن:
ہمارے میزائلوں کی طاقت اور بہتری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے
حوزہ/ انصار اللہ یمن کے قائد سید عبدالمالک الحوثی نے کہاکہ ہم سعودیہ امریکہ اتحاد کی جارحیت کے آٹھویں سال میں کٹھن مراحل اور چیلنجز سے گزر چکے ہیں۔ ہم نے شروع سے ہی اس جارحیت کے خلاف شاندار اور فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دفاع وطن کے لیے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں۔
-
عرب حکمراں یہود و نصاری کی اطاعت میں غلامی کی ساری حدیں پار کرچکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ کریم نے ہمیں یہود و نصاری کے ساتھ دوستی کرنے اور ان کی ولایت کو تسلیم کرنے سے روکا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ مسلم حکمران خصوصاً عرب حکمران یہود و نصاری کی ولایت کو تسلیم کرچکے ہیں۔
-
فلسطین کو اب عرب ممالک کا انتظار نہیں ہے، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ قوم کو اب عرب ممالک، عرب یونین، اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی ضرورت نہیں ہے۔
-
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات:
کچھ عرب ممالک نے فلسطینیوں کی یورپی ملکوں جتنی بھی حمایت نہیں کی، علاقائی مسائل کی راہ حل آپسی مذاکرات، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے سیاسی و معاشی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، غیر ملکی عناصر کی مداخلت کے بغیر مذاکرات کو خطے کے مسائل کی راہ حل بتایا۔
-
عرب ممالک میں اسرائیلی اثر و رسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاﺅن کے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اِس دور میں ناجائز صیہونی ریاست کی ظالم حکومت مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈہانے کے باوجود عرب ممالک میں نفوذ پیدا کر رہی ہے۔حالانکہ لاہور کی اسلامی سربراہی کانفرنس سے لے کر بعد کے تمام اقدامات میں مسلم حکمران فلسطین کے حامی اور اسرائیل کے سخت مخالف تھے۔
-
صیہونیوں کو گلے لگاتے ہوئے فلسطین کو بھول نہ جانا، عرب ممالک کے لیے روس کا پیغام
حوزہ/ روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات معمول پر لانے سے مسئلہ کی وجہ سے فلسطین کو بھول نہیں جانا چاہئے۔