منگل 7 اکتوبر 2025 - 21:56
حزب اللہ کا "طوفان الاقصیٰ" کے دو سال مکمل ہونے پر مزاحمت کی حمایت اور مسلم اتحاد پر زور

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے "طوفان الاقصیٰ" کارروائی کے دو سال مکمل ہونے پر جاری اپنے بیان میں فلسطینی عوام اور تمام مزاحمتی محاذوں کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے اپنے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ حزب اللہ نے زور دیا کہ خطے کی سلامتی کا انحصار عرب و اسلامی ممالک کے اتحاد اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی موقف اپنانے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے "طوفان الاقصیٰ" کارروائی کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریکوں کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "طوفان الاقصیٰ" کارروائی نے اسرائیلی ریاست کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا، جو انسانی اقدار سے عاری اور امریکی حمایت یافتہ ہے۔

حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کا انحصار عرب اور اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد اور اس دشمن کے خلاف مزاحمت کی حمایت پر ہے، جو صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

جماعت نے فلسطینی عوام، تمام مزاحمتی گروہوں اور ایران، یمن، عراق سمیت ان تمام ممالک اور اقوام کو خراجِ تحسین پیش کیا جو غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں سرگرم ہیں۔

آخر میں کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں اور جدوجہد تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ روشن رہیں گی، اور خدا کے فضل و کرم سے وہ دن دور نہیں جب فلسطین اپنے حقیقی وارثوں کو واپس ملے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha