حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی وزارتِ جنگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز یعنی 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 قابض فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار ان فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور شاباک سروس کے اہلکاروں کے شامل ہیں جو غزہ کی پٹی، مقبوضہ علاقوں کے شمالی و جنوبی حصوں، لبنان اور مغربی کنارے میں تعینات تھے۔
واضح رہے مزاحمتی فورسز کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں اور یہ کاروائیاں غاصب صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کا سبب بن رہی ہیں، تاہم غاصب صیہونی فوج غزہ کے خلاف اپنی طویل اور خستہ کنندہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے 7 اکتوبر کو مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب اسرائیل پر بیک وقت 5000 سے زائد میزائل فائر کر کے دنیا میں غاصب اسرائیل کی خود ساختہ طاقت کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔









آپ کا تبصرہ