ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 12:53
اسرائیل کا قطر پر حملہ،مسلم حکمران ذلت کے راستے کو نجات سمجھ بیٹھے ہیں؛ علامہ سید جواد نقوی

حوزہ/ سربراہ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک میں شور ہے کہ قطر پر حملہ ہو گیا، لیکن افسوس غزہ کے خون، ملبے اور لاشوں پر اتنا شور نہیں جتنا قطر کے ایک حملے پر برپا کیا جا رہا ہے۔ قطر پر ہونے والے حملے میں خود قطر برابر کا شریک ہے اور بن سلمان بھی اس میں شریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید جواد نقوی نے گزشتہ روز لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر امریکہ کی چھاؤنی ہے تو قطر پر نہیں، بلکہ حماس پر حملہ ہے اور حماس جہاں بھی موجود ہے، وہ خطرے میں ہے۔ مزاحمت کرنے والا ہی مؤمن ہے، جبکہ مزاحمت کے علاوہ جسے یہ امن کہتے ہیں وہ دراصل اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سٹریٹیجی اور ذلت پسندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر، مصر، سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی مزاحمت ختم کرنے کیلئے ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، سات عرب ممالک اسرائیل کے دفاع کیلئے منتخب کیے گئے ہیں، عرب حکمرانوں کی نگاہ میں حماس کی مزاحمت کا خاتمہ ایک تقاضا ہے اور یہی ان کی سیاست کی حقیقت ہے۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے نئے کھیل کھیلنے کی تیاری میں ہیں اور ادھر مسلم حکمران سب ذلت کے راستے کو نجات سمجھ بیٹھے ہیں۔ مسلم حکمران چاہتے ہیں کہ ذلت کے ذریعے مسلمانوں کو بچایا جائے، حالانکہ یہ سراسر دھوکہ ہے، خاموش اور سمجھوتہ کرنے والا لشکر دراصل ذلت کا لشکر ہے اور وہ دشمن کا ساتھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ذاکر حسین رفیعی IR 17:13 - 2025/09/13
    علامہ جواد نقوی صاحب نے صحیح فرمایا