حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی (ص) اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے شیعہ علما کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل رحمۃ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر صاحب کی علمی تحقیقی اور اتحاد امت کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کہا: جب اس ملک میں تکفیر اور فرقہ واریت عروج پر تھی اور کافر کافر اور مارو مارو کے فتنے نے ملک میں ایک طوفان بپا کر رکھا تھا، اس وقت قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے مل کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا: یہ کارنامہ 1988ء میں اتحاد امت قائم کرنے کے لئے پہلے ضابطہ اخلاق کا اعلان تھا جو اس ملک میں امن و وحدت کی بنیاد بن گیا۔










آپ کا تبصرہ