۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عارف حسین واحدی 3

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل علماء مشائخ کونسل کی کور کمیٹی کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی  نے کہا: اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی میں تمام مسلمانوں کے مسائل کا حل مضمر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل علماء مشائخ کونسل کے کور کمیٹی کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے ترکی سے آئے ہوئے معزز مہمان وزیر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر علی ارباس اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عید گاہ شریف میں دئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، چیئرمین نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور کثیر تعداد میں تمام مسالک کے علماء کرام اور ملک کی بڑی درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشین بھی شامل تھے۔

ملک کے سب مسالک کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام کی شرکت سے وحدت امت کا خوبصورت اور عظیم الشان مظاہرہ دکھائی دیا۔تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تکبیر کی صدا بلند کی تو اتحاد بین المسلمین کا دلربا منظر نظر دیکھنے کو آیا۔

اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے

دونوں وزراء مذہبی امور نے سلطنت عثمانیہ کا تفصیل سے تذکرہ کیا،سب حاضرین نے اس طرح تمام مسالک کے علماء کرام کو اکٹھا کرنے اور پربرکت محفل کے انعقاد پر پیر نقیب الرحمان اور پیر حسان حسیب الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے ڈاکٹر علی ارباس سے ملاقات کی تو انہوں نے اس اتحاد پر علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ترکی کے دورے کی بھی دعوت دی۔

اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .