۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عارف واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما،سابق وفاقی وزیر داخلہ جناب رحمان ملک کی وفات پر ان کی رہایشگاہ پر ان کے بیٹے عمر رحمان ملک سے تعزیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؛ شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما،سابق وفاقی وزیر داخلہ جناب رحمان ملک کی وفات پر ان کی رہایشگاہ پر ان کے بیٹے عمر رحمان ملک سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے قائد محترم کی طرف سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: رحمان ملک صاحب ملک کے منجھے ہوئے اور محب وطن سیاستدان تھے۔ ہمارا ان کے ساتھ ایک گہرا تعلق رہا۔ انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی۔ ان کی وفات سے ملک کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہوا اور قوم ایک سلجھے ہوئے راہنما سے محروم ہو گئ۔

عمر رحمان ملک نے کہا : ہمارے مرحوم والد صاحب کی وفات ہمارے لئے بڑا صدمہ ہے۔ آپ ہمارے دکھ میں شریک ہونے کے لئے آئے ہیں۔ ہم آپ کے بے انتہا شکر گذار ہیں۔ ہمارے والد صاحب کاعلامہ ساجد علی نقوی اور آپ لوگوں سے ایک اچھا تعلق تھا۔ وہ علامہ صاحب کی بہت قدر کرتے تھے۔

قابلِ ذکر ہے کہ علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ اس وفد میں صوبائی راہنما جناب علامہ قاسم جعفری اورضلع اسلام آباد کے راہنما جناب تصور عباس بھی شامل تھے۔

رحمان ملک صاحب ملک کے منجھے ہوئے اور محب وطن سیاستدان تھے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .