۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلے؛

حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں قومی نصاب تعلیم کو یکساں و متفقہ بنانے پر زور دیا گیا اور زائرین پالیسی، زائرین کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائے جسکے لئے 5رکنی کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ نیز عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن قبول نہیں ،عزاداری پر ایف آئی آرزکے حوالے سے کمیٹی قائم، ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عزاداری سید الشہداءپر کوئی قدغن قبول نہیں ،عزاداری پر ایف آئی آرزکے حوالے سے کمیٹی قائم، ورکرز کنونشن منعقد کرنے جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قومی نصاب تعلیم کو یکساں اور متفقہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے نصاب تعلیم متنازعہ نہیں قومی ہونا چاہیے جو تمام طبقات کیلئے قابل قبول ہو۔ اس امر کا اعلان شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

اجلاس میں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے اراکین مجلس عاملہ نے بغور جائزہ لیا اور کہا کہ اس بارے اقدامات تبھی بار آور ثابت ہوسکتے ہیں جب قومی نصاب تعلیم کو یکساں خطوط پر استوارکیا جائے۔

اجلاس میں زائرین پالیسی پر موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکمران زیارات کو کمرشل نہ بنائیں بلکہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے مذہبی عبادات میں آسانی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی زیارت کے لیے کمرشلائز کرنا غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے لہذا حکومت کی جانب سے عائد کردہ کوئی بھی زائرین پالیسی زائرین کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائے۔اس ضمن میں 5رکنی کمیٹی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں قائم کی گئی جس کے ممبران میں علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مظہر عباس علوی اور زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں جو حکومت سے رابطہ اور زائرین سے مربوط رہے گی ،کمیٹی ویزے سے لیکر بارڈر تک کے تمام مسائل حل کر نے کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔

مجلس عاملہ نے عزاداری سید الشہداءپر کاٹی گئی ایف آئی آرز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداءپر کوئی قدغن قبول نہیں کی جائے گی بلا جواز اور ناجائز ایف آئی آرزکے خاتمے کیلئے دوکمیٹیاں قائم کی گئیں جس میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی ،علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی آخونزادہ ،سید مصور حسین نقوی اور سید الطاف حسین کاظمی شامل ہیں جب کہ لیگل کمیٹی میں معظم علی بلوچ ایڈووکیٹ ، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ، آخونزادہ مظفر علی اور سید الطاف عباس کاظمی شامل ہیں ۔ اجلاس میں جلد ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .