۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃالاسلام والمسلمین سید امتیاز رضوی

حوزہ/ قائد شہید کے تعلیمی افکارات و نظریات کو عملی کرنے کیلئے ماہرین تعلیم تیار نہیں کئے۔ اسی کوتاہی کی وجہ سے آج  یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،طلباء جامعۃ الرضا علیہ السلام مقیم قم کی طرف سے استاد محترم حجۃالاسلام والمسلمین سید امتیاز رضوی صاحب کے ساتھ ایک نشست رکھی گئی۔ نشست میں دیگر مدارس کے بھی بعض علمائے کرام نے شرکت کی اور سوالات پوچھے۔

علماء و طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی گفتگو میں دینی طلبا کیلئے مختلف علوم و فنون سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی طلباء کو اپنی سوچ کو وسیع کر کے تبلیغ کے مختلف اور جدید فنون سیکھنے چاہیے۔

فاضل محقق جناب بشیر دولتی کے یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم قائد شہید علامہ عارف حسینی رح کا خواب تھا۔ ہم نے ان کے خواب کی تکمیل کیلئے خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دیں۔ اس موقع پر انہوں نے قائد شہید کے تعلیمی افکار و نظریات پر مبنی کتاب ہمارا راستہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ان کے مطابق ہم نے قائد شہید کے تعلیمی افکارات و نظریات کو عملی کرنے کیلئے ماہرین تعلیم تیار نہیں کئے۔ اسی کوتاہی کی وجہ سے آج یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف میدانوں میں کام کرنے کیلئے نہ ہی تو ماہرین تیار کئے ہیں اور نہ ہی تیار شدہ ماہرین کی کوئی نظریاتی تربیت کی ہے۔انہوں نے حوزہ علمیہ قم کی قدر و قیمت کو پہچاننے اور یہاں پر قیام کی مدت سے زیادہ زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .