۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

حوزہ / پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 15اکتوبر 2023ء کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان نے حکمرانوں سے عوام کے بنیادی شہری و مذہبی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے عزاداری سید الشہداء (ع) کے خلاف ایف آئی آرز ،فورتھ شیڈول ،زائرین کی مشکلات ختم کرنے اور قومی یکساں نصاب تعلیم کوقومی اور یکساں اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے ترجیحی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ملکی امن و امان کی صورتحال کو بھی تسلی بخش بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے بھرپور شرکت کی اور بنیادی انسانی و مذہبی شہری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض مجالس و جلوس ہائے عزاداری سید الشہدا پر کاٹی گئی ایف آئی آرز اورشہریوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی مذمت کی اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے اقدام حکمرانوں اور بعض سرکاری افسران کی جانب سے بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اجلاس میں یکساں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے نصاب کے بارے میں بعض عناصر کے متعصبانہ رویوں کو آنے والی نسلوں کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے مترادف قرار دیا۔ اجلاس میں متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس بل کو ملک میں امن و امان کی قائم فضا کو ثبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش سے تعبیر کیا گیا اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ان مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے عوام میں پھیلی بے چینی اور عدم اعتماد کی فضا کو ختم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں قومی پلیٹ فارم شیعہ علما پاکستان کا ورکرز کنونشن جلد طلب کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل اور اس کے پشت پناہ عالمی سامراج کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عرب لیگ،او آئی سی اوراقوام متحدہ کو اسرائیل کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔

اجلاس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر ملک بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے لیے منعقدہ کامیاب مظاہروں کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت دیگر عوام کے قتل عام کے لیے اسرائیلی فوج کی بمباری کے خلاف احتجاج کا دائرہ مزید بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .