۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ حسنین عباس گردیزی

حوزہ/ مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ شہیدحسن نصراللہ عالم اسلام کے شہید ہیں ان کےافکار عام عوام تک پہنچانے ہونگے یہ آئمہ جمعہ والجماعت ذاکرین و علماکرام کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ شہیدحسن نصراللہ عالم اسلام کے شہید ہیں ان کےافکار عام عوام تک پہنچانے ہونگے یہ آئمہ جمعہ والجماعت ذاکرین و علماکرام کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

علامہ گردیزی نے کہا کہ دنیا اس وقت اہم دوراہے پر کھڑی ہے، جہاں ظالم اور مظلوم کی تفریق واضح ہو چکی ہے۔ ہر ضمیر رکھنے والا فرد بلا رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ مظلومین کے حق میں کھڑا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ مظلومینِ غزہ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے اسلام کے بہترین افراد قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان حالات میں ممبر و محراب پر بیٹھنے والوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو پروپیگنڈے کی گرد میں گم ہونے سے بچائیں اور انہیں راہِ مقاومت کے افکار و نظریات سے آگاہ رکھیں۔

علامہ گردیزی نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو شہداء کی قربانیوں اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رکھنا ضروری ہے، جس کے لیے ذرائع ابلاغ کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں تنظیمی امور کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اور آئندہ کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چہلم شہید حسن نصراللہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے مرکزی سطح پر بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہل بیت کے نائب صدر علامہ اقبال بہشتی، علامہ ثمر علی نقوی، مرکزی سیکرٹری محمد اصغر عسکری، مولانا عیسیٰ امینی، مولانا نعیم الحسن، مولانا محمد حسین علوی اور دیگر صوبائی صدور بھی اجلاس میں شریک تھے، جبکہ دیگر اراکین نے آن لائن شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .