۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سفیران نور علمی سیمینار اور سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس

حوزہ/ مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان صوبہ سندھ کا پہلا صوبائی شوریٰ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی فلاح بہبود سیکریٹری مولانا انور علی جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علما مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدرات سفیران نور علمی سیمینار اور سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، نائب صدر علامہ مختار احمد امامی، کراچی کی صدر علامہ صادق جعفری سمیت کیثر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ قبل ازیں مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان صوبہ سندھ کا پہلا صوبائی شوریٰ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔

اس موقع پر مرکزی فلاح بہبود سیکریٹری مولانا انور علی جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے، اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطہری سمیت دیگر اراکین سمیت سندھ بھر سے علماء کرام نے شرکت کی اور معزز مرکزی قائدین کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .