۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ علماء کونسل (سندھ) کراچی ڈویژن کی جانب سے شیعہ تنظیموں/اداروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس

حوزہ / شیعہ علماء کونسل (سندھ) کراچی ڈویژن کی جانب سے شیعہ تنظیموں/اداروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس رہائشگاہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ (انچولی سوسائٹی) میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے شیعہ تنظیموں/اداروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ڈویژنل صدر علامہ حسن رضا کی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام تنظیموں/اداروں کے نمائندگان اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور متنازعہ بل کے حوالے سے رائے پیش کی، اس موقع پہ تمام تنظیموں/اداروں کے نمائندگان نے متفقہ طور پہ متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہوئے ملک عزیز کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے حکمت عملی اور کوشش کا اعلان کردیا۔

اجلاس میں خصوصی شرکت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی نے کی۔

شرکاء اجلاس سے ابتدائیہ کلمات میں صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل یقیناً وطنِ عزیز کے خلاف سازش ہے، پیغامِ پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کے بل ملک دشمنی کے مترادف ہے، ماضی میں ملک عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ بل ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا توہین اور دیگر عناوین کی تعریف، اس کی حدود و قیود کو مشخص اور واضح کئے بغیر کسی قسم کی قانون سازی یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کو عوام پر مسلط کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترمیم ملکی داخلی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی اور ایسی کوئی بھی قانون سازی معاشرے میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا موجب بن سکتی ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے حکم پہ شیعہ و سنی علماء کرام و عمائدین سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور یہ آج کا اجلاس اس ہی سلسلے کی کڑی ہے، انشاء اللہ امامِ زمانہ عجل کی تائید سے ہم ایک مرتبہ پھر سرخرو ہونگے اور دشمنان اسلام اور دشمنان اہلبیت علیہم السلام ایک مرتبہ پھر زلیل و رسوا ہونگے۔

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ کامران عابدی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری علامہ عباس مہدی ترابی، صوبائی سیکریٹری مالیات محترم کوثر رضا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، صوبائی مشیر محترم شفاعت پہلوانی، صوبائی مشیر ایڈووکیٹ محمد علی بخاری، ہئیت اٰئمہ مساجد و امامیہ کے علامہ رضی حیدر زیدی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے محترم سرور علی، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے محترم محمد نقی، تنظیم عزاداری کے محترم شمس الحسن شمسی، مجلس وحدت المسلمین کے محترم مبشر حسن، جعفریہ الائنس کے محترم شبر رضا، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار احمد قلندری، خادم امام حسین کے بشیر حسن کربلائی، امامیہ آرگنائزیشن کے محمد رضا رضوی، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادر محسن واسطی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سروش زیدی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے محترم رضی رضوی، جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے محترم حسن صغیر، اطہر حسین جعفری، شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایڈووکیٹ راشد رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .