۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علماء اور مشائخ ضلع کھرمنگ بلتستان

حوزہ/فوجداری ترمیمی بل کے خلاف علماء کرام وآئمہ مساجد، زاکرین اور واعظین ضلع کھرمنگ کا اہم اجلاس شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ضلعی آفس کمنگو میں بزرگ عالم دین امام جمعہ والجماعت ضلعی ہیڈکوارٹر گوہری و میر واعظ ہلال آباد سید علی الموسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علماء کرام و آئمہ مساجد، زاکرین اور واعظین ضلع کھرمنگ کا اہم اجلاس شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ضلعی آفس کمنگو میں بزرگ عالم دین امام جمعہ والجماعت ضلعی ہیڈکوارٹر گوہری و میر واعظ ہلال آباد سید علی الموسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں امام جمعہ والجماعت پاری شیخ محمد علی طاہری, نائب امام جمعہ والجماعت مہدی آباد شیخ محمد علی ذاکری، نائب امام جمعہ والجماعت طولتی شیخ غلام علی حلیمی، نائب امام جمعہ والجماعت باغیچہ شیخ سلمان کمال,آخون احمد علی میر واعظ کمنگو گونس,شیخ محمد جواد مقدسی میرواعظ مھدی آباد,مولانا عون علی میر واعظ پاری, مولاناقاری غلام عباس میر واعظ غاسینگ, مولانامحمد علی دانش میرواعظ منٹھوکھہ.آخون محمد شبیر میر واعظ آخونپہ,مولانا محمد حسین قرنی میر واعظ مادھوپور,مولانا غلام عباس حیدری,آخون محمد حسن ,کاچو حسن خان ودیگر نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں حالیہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ فوجداری ترمیمی بل 2021اور دیگر قومی و علاقائی مسائل پر سیر حاصل بحث اور گفتگو کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی کہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ فوجداری ترمیمی بل 2021ءکو یکسر مسترد کی گئی کہ بوگس اور غیر پارلیمانی طریقے سے اس متنازعہ بل کو پاس کیا.نہ اس پر اسمبلی میں بحث کی گی,نہ پارلیمانی اور جمہوری روایات کو ملحوظ نظر رکھاگیا.اسپیکر قومی اسمبلی,چیرمین سینٹ ,سینیٹرز اور صدر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازعہ بل کو جلد واپس لیا جائے۔

فوجداری ترمیمی بل آئین پاکستان,قرآن وسنت کے بلکل منافی قانون ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں بڑی مشکل سے مزہبی، فرقہ وارانہ فسادات اور کشیدگی میں کمی آئی ہوئی ہے اس طرح کے متنازعہ بل سے مزہبی اور فرقہ وارانہ کشیدگی اور فسادات کو ہوا ملتی ہے موجودہ ملکی صورتحال اس طرح کے تجربات اور فسادات کا متحمل قطعا نہیں ہوسکتا.اجلاس میں متنازعہ بل کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ اور بزرگ علمائے کرام کے حالیہ بیانیے اور اقدامات کی بھرپور تائید کی گئ۔

اجلاس میں پشاور پولیس لائنز ایریا کے مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی بھرپور مزمت کی گئ .شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کے لے دعاکی گئ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعزیت کی گی زخمیوں کی شفا یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئ . واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں حالیہ ونِٹر فیسٹول میں ضلعی انتظامیہ کے پروگرام سے ہٹ کر چند اوباش اور منچلے افراد کی طرف سے ناچ گانے کے پروگرام کی مزمت کی گئ.ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا آیندہ اس طرح کے پروگرام پر کڑی نظر رکھی جائے۔

اجلاس میں محکمہ برقیات کی طرف سے سے صارفین کو بلاجواز میٹر تبدیلی کے نوٹس کو یکسر مسترد کیاگیا.اور مطالبہ کیاگیا کہ محکمہ برقیات عوام کو بلاجواز تنگ کرنے کے پالیسی کو ترک کرکے عوام کو سہولیات دینے کے پالیسی اپنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .