۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان سندھ پاکستان کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء اور حکومت وقت کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ممکنہ گرفتاری کے عزائم کے خلاف میزان بینک چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان سندھ پاکستان کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء اور حکومت وقت کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ممکنہ گرفتاری کے عزائم کے خلاف میزان بینک چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، احتجاجی ریلی میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی محمود الحسن، ضلعی رہنماؤں اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے محمود الحسن اور ضلعی رہنما مولانا کاظم مطہری نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی نے کروڑوں مسلمانوں کے احساسات مجروح کئے ہیں اور ایذاء رسانی کی گئی ہے۔ کتاب مقدس کی توہیں دراصل یورپ کی اسلام فوبیا کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے اور یہ فسادات برپا کرنے کی عالمی صہیونی سازش ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے مترادف ہے۔ بھائی کو بھائی سے لڑانے کے لیے ملک کے اس بحران میں بل پیش کر کے فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ہے اور اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لولی لنگڑی حکومت نے اگر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف کو کوئی قدم اٹھایا تو ملک کو جام کر دیں گے اور حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .