۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئس حکومت کی جانب سے قرآن پاک جلائےجانے کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئس حکومت کی جانب سے قرآن پاک جلائےجانے کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ احترامِ مذاہب اور مذہبی جذبات کے ساتھ ذمیدارانہ انداز میں آزادی اظہارِ رائے کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کی آڑ میں کسی بھی مذہب یا اس کےمقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر روسی صدر ویلادمیر پوٹین کا موقف قابل ستائش اور قابل تقلید ہے ، سوئیڈن کی حکومت کو اس قبیح عمل کا فوری نوٹس لیتےہوئے اسطرح کے اقدامات کی روک تھام کیلئے فوری ٹھوس قدم اٹھاناچاہئے اور واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزادینی چایئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .