حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، روس کے آرچ بشپ پیٹریارک کریل نے آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن اور کونسل فار پالیسی اینڈ کوآرڈینیشن آف ریلیجیئس ڈائیلاگ کے سربراہ کے خط کے جواب میں کہا: روسی آرتھوڈوکس چرچ مذاہب اور مذہبی شعائر کی کسی بھی نیت کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
ان کے جوابیہ پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
حجت الاسلام والمسلمین ایمانی پور
سرپرست محترم اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن!
میں ماسکو کے آرچ بشپ عزت مآب کریل اور تمام روسی عوام کی جانب سے مسلمانوں کی مقدس کتابوں قرآن کریم کی بے حرمتی کے بارے میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانیہ کو ارسال کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اسی طرح اس معاملے پر آپ کی تجاویز اور رائے دینے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
روسی آرتھوڈوکس چرچ کسی بھی نیت سے مذاہب اور مذہبی شعائر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بات بالکل واضح ہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی جیسی حرکات معاشروں کے درمیان تقسیم اور تفریق اور ثقافتوں اور تہذیبوں کے تصادم کے مقصد سے انجام دی جاتی ہیں اور حکومتی اہلکاروں کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہیں کہ جس سے بیسیوں مومن لوگوں کو اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی کو خطرہ لاحق ہے۔
روسی آرتھوڈوکس چرچ جمہوری اسلامی ایران کی اسلامی ثقافت اور مواصلاتی ادارے کے اس طرح کی لاقانونیت اور مذہبی افراد کے مقدسات پر حملے کو روکنے اور انہیں دنیا بھر میں ان اعمال کے شر سے بچانے کے لیے دستاویز مرتب کرنے اور اسے شائع کرنے جیسے اقدام کو درک کرتا اور اسے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی دستاویزات کے لیے ماہرانہ مطالعہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم اس طرح کے امور میں مشترکہ اقدامات کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایران اور روس کے درمیان اسلام اور آرتھوڈوکس عیسائیت کے درمیان اگلے سال ایران میں ہونے والے مذاکرات کے آئندہ کے اجلاس میں مذاہب سے متعلق مقدسات اور دینی جذبات کی توہین کے متعلق گفتگو کو ایک موضوع کے طور پر شامل کریں گے۔
مخلص
ماسکو پیٹریارک کے فارن ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، میٹروپولیٹ ویلوکلامیسکی