۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حزب الله

حوزہ/ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ماسکو کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ماسکو کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حزب اللہ نے اس مذمتی اور تعزیتی بیان میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے روس اور روسی عوام کے حکام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، نیز حزب اللہ نے اس دردناک سانحہ پر روس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں گزشتہ رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 133 افراد ہلاک ہوئے ، اس واقعے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، اس دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .