۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید مصطفی حسینی

حوزہ/ موکب حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے تعارفی پروگرام کے خطیب نے کہا: اس سال ہمارا اربعین قرآنی ہے چونکہ دنیاوی شیاطین نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزہ قرآن کریم کی توہین کی جسارت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام سید مصطفیٰ حسینی نے عمود 1080 پر قائم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کی جانب سے حضرت أبا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین سے اپنے خطاب میں کہا: اربعین واک کے اپنے مخصوص آداب ہیں۔

انہوں نے کہا: روایت میں ہے کہ مومن کو ہوشیار ہونا چاہیے، اس لیے اس روحانی سفر میں اس بات پر توجہ دیں کہ جب کوئی شخص اعلیٰ درجہ کے ساتھ کوئی کام کر سکتا ہے تو اسے کم پر مطمئن نہیں ہونا چاہئے اور اس کو بہترین انداز سے انجام دینا چاہئے۔

حجت الاسلام سید مصطفیٰ حسینی نے مزید کہا: جب آپ اپنی عبادت اور معنوی کاموں کے ثواب میں دوسروں کو شریک کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا اور کارآمد کام ہو گا۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: یاد رکھنا چاہیے کہ کسی شہید، عالم یا ولی خدا کو ایصال ثواب ہدیہ کرنے سے کبھی بھی آپ کے اجر میں کمی نہیں آتی بلکہ اس کے برعکس آپ کے اجر میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس سال کا اربعین دشمنان اسلام کی قرآن کریم کی توہین کے جواب میں "قرآنی اربعین" ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .