حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اربعین امام حسینی (ع) 1445 ھ کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ ان اجتماعات اور اربعین واک میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں بچے، بوڑھے، جوان مرد و خواتین نے والہانہ انداز میں پیدل چل کر حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان بھر میں اربعین امام حسینی (ع) 1445 ھ کے موقع پر اس سال کی مشی میں پچھلے سالوں کی نسبت (عزاداروں کی ) عوامی شرکت کئی گنا زیادہ تھی ۔ مشی کے دوران شرکاء کی پزیرائی کی گئی اور پورے راستوں خصوصا مرکزی جلوس کے راستوں پر نظم ونسق اور سہولیات وغیرہ کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ