۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عزاداری شب اربعین حسینی در شهر ابوجا

حوزہ / افریقی ملک نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اربعین حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی مناسبت سے حسینیہ سید الشہداء (ع) میں اربعین حسینی کے موقع پر شیعیان نائیجیریا کی جانب سے ماتم اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، افریقی ملک نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اربعین حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی مناسبت سے حسینیہ سید الشہداء (ع) میں اربعین حسینی کے موقع پر شیعیان نائیجیریا کی جانب سے ماتم اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے کئی علاقوں میں عزاداری اربعین اور اربعین واک کے انعقاد کے ساتھ ساتھ شب اربعین کو حسینیہ سید الشہداء (ع) ابوجا میں عزاداری اور مجلس عزاء کا بھی انعقاد کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 2005ء میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں ہونے والے ظلم اور خونی واقعہ کے بعد کہ جس کے نتیجے میں اس علاقے کے شیعہ اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئی تھی، نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں موجود حسینیہ سید الشہداء (ع) اس شہر کے شیعوں کی مذہبی تقریبات وغیرہ کے لیے تشیع کے اجتماع کا اہم ترین مرکز بن گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .