۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
امام جمعه فسا

حوزہ/ فسا شہر ایران کے امام جمعہ نے سید الشہداء (ع) کی قبر مبارک کی زیارت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت (ع) کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مستحب اعمال میں اجر و ثواب، فضیلت، دنیا و آخرت کے آثار کی رو سے، کوئی بھی عمل سید الشہداء (ع) کی زیارت جیسا نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسین جمالی زادہ نے شیراز ایران میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں، سید الشہداء علیہ السّلام کی زیارت کی فضیلت اور اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روایت میں آیا ہے کہ دنیا میں جو بھی سید الشہداء علیہ السّلام کی قبر مبارک کی زیارت کرے گا اسے ایک ہزار مقبول حج کا ثواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ راوی کہتا ہے کہ امام ہادی علیہ السّلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور آنحضرت سے عرض کیا: مولا! اس سال خدا کے گھر کا مستحب حج ادا کرنے کی تیاری کی تھی لیکن جانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ آیا اپنے مال و دولت سے صدقہ نکال کر یا انفاق کر کے اس حج کا ثواب حاصل کر سکتا ہوں؟ ایک روایت کے مطابق، امام ہادی علیہ السّلام نے فرمایا: آپ کے پاس مسجد الحرام کے نزدیک موجود کوہ ابوقبیس کے برابر حلال سونا چاندی ہو اور اس سب کو خدا کی راہ میں ہدیہ بھی دو تو محروم شدہ حج کا ثواب نہیں ملے گا۔

فسا شہر کے امام جمعہ نے سید الشہداء علیہ السّلام کی قبر مبارک کی زیارت کی فضیلت پر مبنی ایک اور روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک روایت میں آیا ہے کہ خداوند عالم کے نزدیک امام حسین علیہ السّلام کی قبر مطہر کی ایک زیارت کا ثواب، ایک ہزار خالص عمرہ کے برابر ہے، اسی طرح ایک اور روایت ہے کہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ سید الشہداء علیہ السّلام کی قبر مطہر کی زیارت کریں، کیونکہ یہ خالص روزے دار یا خدا کی راہ میں ایک ہزار مرتبہ صدقہ دینے سے بھی افضل ہے۔

انہوں نے ایک روایت کے مطابق، حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کی قبر مطہر کی زیارت کو پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے زمانے میں جنگ بدر کے شہداء کی مانند ایک ہزار شہداء کو خدا کی راہ میں قربان کرنے سے بھی افضل قرار دیا اور کہا کہ ایک اور روایت میں آیا ہے کہ امام حسین علیہ السّلام کی ایک زیارت کا ثواب، ایک ہزار غلام کو آزاد کرنے کے برابر ہے۔

حجت الاسلام جمالی زادہ نے سید الشہداء علیہ السّلام کی مبارک قبر کی زیارت کی فضیلت پر مبنی ایک اور روایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص سید الشہداء علیہ السّلام کی زیارت سے مشرف ہوگا وہ اس شخص کی مانند ہے کہ جو خود خداوند عالم کی زیارت سے مشرف ہوتا ہے یا ایک روایت کے مطابق، جو شخص امام حسین علیہ السّلام کی زیارت کو جائے گا تو اس کے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کی قبر مطہر کی زیارت، طول عمر کا باعث بنتی ہے اور انسان خطرناک مواقع سے سلامتی کے ساتھ گزر جاتا ہے، لہٰذا امام حسین علیہ السّلام کے زائرین اپنی قدر و منزلت کو جانیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .