جمعہ 15 اگست 2025 - 18:44
شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: محسن انسانیت سید الشہداء (ع) کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام 1447ھ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا: محسن انسانیت سید الشہداء (ع) کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: فرزند رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کی فکر انگیز تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر کے اور سیسہ پلائی دیوار بن کر سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha