چہلم
-
تاریخ شہید حسن نصر اللہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ علی حسنین حسینی
حوزہ/ کوئٹہ پاکستان میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کے چہلم کے موقع پر، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ تاریخ علامہ سید حسن نصر اللہ کو مسلم امت کے بہادر رہنماء کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔
-
شہید سید مقاومت کے چہلم کی مناسبت سے اسلام آباد میں عظیم الشان تقریب:
حزب اللہ، صیہونی شیطانی طاقتوں کے خلاف خدائی ابابیل کا لشکر، مقررین
حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان مرکزی ”مجلس چہلم شہید حسن نصر اللہ و شہدائے قدس“ کا پرشکوہ اجتماع مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں منعقد ہوا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ علمائے کرام، ذاکرین و شعراء عظام نے شہدائے قدس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
-
امام جمعہ تہران:
شہید حسن نصر اللہ کا خطے کے سیاسی معاملات میں اہم کردار رہا
حوزہ/امام جمعہ تہران حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے خطبۂ جمعہ میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے چہلم کی مناسبت سے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کا، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بازو کی حیثیت سے خطے کے سیاسی معاملات میں اہم کردار رہا ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت شہدائے مقاومت کی یاد میں مجلسِ چہلم کا انعقاد
حوزہ/شہید مقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ و دیگر شہداء کے چہلم کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عظیم الشان مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڈگام بھر سے مؤمنین نے شرکت کی۔
-
قم؛ محسن ملّت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد:
محسنِ ملت فکری اعتبار سے اعلیٰ مقام پر فائز تھے، مقررین
حوزہ/ قم؛ جامعہ روحانیت اور بلتستان کی دیگر انجمنوں کے تحت محسن ملّت علامہ شیخ محسن کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہوا، جس میں علماء اور طلاب سمیت زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
سید مبارک علی شاہ الموسوی النجفی کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد
حوزہ/مرحوم آقا مبارک علی شاہ کے چہلم کی مناسبت سے سیمینار مرکزی جامع مسجد چھوترون میں، محکمہ شرعیہ اسلامیہ چھوترون کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
-
آج ملت کو قلم کی طاقت اور بہترین تربیت کی ضرورت ہے، علامہ غضنفر حیدری
حوزہ/ یہ جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تربیت تھی کی امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے لیے جان دینے سے دریغ نا کیا آج ہماری نسل کو اسی طرح کی تربیت درکار ہے تاکہ وہ استعماری طاقتوں کا مقابلہ کریں۔
-
پاسداران پاکستان کے زیر اہتمام ملتان میں سانحہ مچھ کے شہداء کا چہلم منایا گیا
حوزہ/ پاسداران پاکستان شعبہ عزا کے زیراہتمام سانحہ مچھ میں بیدردی کے ساتھ شہید کیے جانے والے کان کنوں کا چہلم امام بارگاہ سائبان زہراء ملتان میں انعقاد کیا گیا۔
-
علامہ سید قاضی نیاز حسین نقویؒ کی خدمات کو یاد رکھنا اخلاقی و روحانی اور شرعی ذمیداری ہے، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ تاریخ اسلام میں بہت ساری علمی شخصیات گذری ہیں جنہوں مشکلات کے باوجود احیائے دین و مذہب کی خاطر خدمات انجام دی ہیں بلا مبالغہ ان شخصیات میں حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی شخصیت برسرفہرست جنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی سے لیکر اپنی عمر مبارک کے آخری وقت تک احیائے دین اسلام و مذہب حقہ کیلئے بے پناہ خدمات انجام دی تھیں۔