اتوار 17 اگست 2025 - 08:47
پاکستان میں قدرتی آفتیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز

حوزہ/پاکستانی ذرائعِ ابلاغ صوبۂ خیبرپختون خواہ میں شدید بارشوں کے باعث غیر معمولی تباہی کی اطلاع دے رہے ہیں جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقے باجوڑ میں ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 2 پائلٹ اور 3 دیگر مسافر جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد صوبۂ خیبرپختونخوا میں ایک روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ درجنوں دیگر زخمی اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ ہلاکتیں بونیر کے علاقے میں ہوئی ہیں۔

پاکستانی حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

صوبۂ خیبرپختونخوا میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے وزیرِ اعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا ہے اور فوج کو بحران سے نمٹنے اور حکومت کی مدد کے لیے چوکس کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha