۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام صافی

حوزہ/ حوزه علمیه قم کے ممتاز استاد نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمٰی صافی گلپائیگانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نزدیک اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ، تبلیغ کا مسئلہ تھا۔ آپ دین کی تبلیغ پر بہت زیادہ تاکید کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی گلپائیگانی نے شہر انبار الوم آق قلا کے امام جمعہ سے ملاقات میں کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمٰی صافی گلپائیگانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نزدیک اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ، تبلیغ کا مسئلہ تھا۔ آپ دین کی تبلیغ پر بہت زیادہ تاکید کرتے تھے اور مبلغین کی فعالیتوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار اور ہر لحاظ سے مبلغین کی حمایت کرتے تھے۔

مرحوم آیت اللہ العظمٰی صافی گلپائیگانی ہر سال ایران کے مختلف علاقوں اور غیر ممالک میں مبلغین کو بھیجتے تھے اور یہ سلسلہ ان کے فقدان کے بعد بھی جاری ہے۔

استادِ حوزہ علمیه قم نے کہا کہ آج دینی مدارس کی اصلی اور اولین ترجیح، تبلیغ ہے اور مہارت حاصل کرنا مبلغین کی اصلی ضرورتوں میں سے ہے اور الحمدللہ! مؤسسہ دارالزہرا سلام اللہ علیہا جدید علوم اور شبہات کی تعلیم سے آراستہ کر کے مبلغین کو مختلف علاقوں میں بھیجنے میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں کامیاب ہوا ہے۔

آخر میں انہوں نے آیت اللہ العظمٰی صافی گلپائیگانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی علمی اور تبلیغی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمٰی صافی گلپائیگانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نزدیک اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ، تبلیغ کا مسئلہ تھا۔ آپ دین کی تبلیغ پر بہت زیادہ تاکید کرتے تھے اور مبلغین کی فعالیتوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار اور ہر لحاظ سے مبلغین کی حمایت کرتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .