۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام صافی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپائیگانی نے کہا: محرم الحرام کا مہینہ اسلام اور شیعیت کے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی گلپائیگانی نے ماہ محرم الحرام اور حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے ایام عزا کے موقع پر موسسہ دار الزہرا ع کے مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: محرم کا مہینہ قریب آ رہا ہے اور ہم ایک بار پھر مومنین غمِ امام حسین علیہ السلام کی تڑپ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: جیسا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "إِنَّ لِقَتْلِ‏ الْحُسَیْنِ حَرَارَهً فِی قُلُوبِ الْمُومِنِینَ لَا تَبْرُدُ أَبَداً" قتل امام حسین علیہ السلام کی مومنین کے دلوں میں خاص حرارت ہے جو کبھی بھی سرد نہیں ہو گی۔ لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ ہر سال جب محرم آتا ہے تو ان عزاداریوں اور ماتموں کی عظمت و شان و شوکت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور عوام میں ایک عظیم تبدیلی واقع ہوتی ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: محرم اسلام اور شیعیت کے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملانے کا مہینہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس مہینہ میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی تربیت پر کام کیا جائے چونکہ دشمن اپنا ہر حربہ استعمال کر رہا ہے تاکہ ان جوانوں کو منحرف کیا جائے اور راہ راست سے ہٹایا جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپائیگانی نے کہا: یہ عشرہ طلباء اور مبلغین کے لیے بھی ایک بہترین فرصت ہے جس سے ہمیں استفادہ کرنا چاہیے اور اپنے پروگرامز میں حسینی مکتب کی ترویج کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .