۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کا اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل "اتحاد امت کانفرنس" میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل "اتحاد امت کانفرنس" میں سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے قربانی کے ذریعہ دین اسلام کو قیامت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن کر دیا۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: اب کوئی بھی یزید وقت دین اسلام کی حقیقی تصویر کو مسمار نہیں کر سکتا۔

امام حسین (ع) نے دین اسلام کو قیامت تک رسول خدا (ص) کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن کر دیا

شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا: غدیر اور مباہلہ کے میدان میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہلبیت اطہار علیہم السلام کو نمایاں کر کے بتایا کہ "میں دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن اور دوسری میری عترت و اہلبیت علیہم السلام"۔ ہم سب کو مل کر ان اصولوں کی تابعداری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا: اسلام کی حقیقی تصویر جو الحمد اللہ شیعہ، سنی مل کر آج کی نسل تک منتقل کر رہے ہیں، اس سلسلہ کو زور شور سے جاری رہنا چاہئے، ہم سب کو مل کر تاریخ کے اہم ابواب پر پھر سے نظر کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .