۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وزیر ارشاد اسلامی

حوزہ/ ایرانی وزیر ثقافت و سیاحت نے اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کو نئی اسلامی تہذیب کا عملی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام؛ امت کا امام کی جانب بڑھنے کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر ثقافت و سیاحت محمد مہدی اسماعیلی نے بوشہر میں شہید رئیس علی دلواری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں اربعین حسینی علیہ السلام کے عظیم اجتماع کو نئی اسلامی تہذیب کا عملی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم الشان اجتماع؛ امت کا امام کی جانب بڑھنے کا نام ہے۔

انہوں نے شہید رئیس علی دلواری کا ایرانی جنوبی علاقوں میں قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں حکومت عالمی استکباری قوتوں کے ہاتھوں میں تھی اور لوگوں کے درمیان عزت نامی کوئی چیز نہیں تھی۔

ایرانی وزیر ثقافت و سیاحت نے شہداء کی یاد تازہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج تحریک اسلامی کے آغاز کی 60ویں سالگرہ اور شہید رئیس علی دلواری کی 108 ویں برسی ہے اور ایرانی قوم طاقت و قدرت کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید رئیس علی دلواری اور ان کی مانند دیگر مجاہدین کے قیام کی وجہ سے، آج 110 سال گزرنے کے باوجود بھی ہم طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں، کہا کہ آج رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت کی بدولت، ایران بین الاقوامی سطح پر ایک نئی طاقت کے طور پر ظاہر ہوا ہے۔

اسماعیلی نے ایرانی قوم کی مختلف میدانوں میں طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں، اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ہم خیالوں کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر اپنے نظام حاکم کو تبدیل کرنے اور عالمی سطح پر اپنی طاقت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمنوں نے دھمکی اور پابندیوں سے اسلامی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی، کہا کہ دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی اور اپنے مزدوروں کو بھی میدان میں لایا، لیکن رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: خدا ہمارے ساتھ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .