۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد حاج ابوالقاسم دولابی

حوزہ/ مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ جو امام حسین علیہ السّلام کی بارگاہ میں پیدل سفر کر کے جاتاہے یقیناً اس پر خدا کی خاص عنایت ہے لہٰذا ضروری ہے کہ جس طرح سے رسول اللہ (ص) تھے اسی طرح اس کی پوری زندگی خدا کیلئے ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حاج ابو القاسم دولابی نے موکب آستانہ عالیہ کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا میں سید الشہداء علیہ السلام کے زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین مارچ میں شرکت، خدا کی جانب سے ایک عظیم توفیق اور نعمت ہے لہٰذا آپ زائرین کو اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کو یہ توفیق نصیب نہیں ہوئی ہے اور بہت سے لوگ جب اربعین حسینی کی اس عظیم مارچ کو دیکھتے ہیں تو سوال کرتے ہیں کہ یہ لوگ کس چیز کی تلاش میں ہیں؟ کیونکہ وہ اس عظیم واقعے کی عظمت اور مقام سے آگاہ نہیں ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حاج ابو القاسم دولابی نے مزید کہا کہ روایتوں کے مطابق، تمام خوبیاں امام حسین علیہ السّلام کے گھر میں ہیں اور اگر خداوند متعال کسی کو نیک قرار دینا چاہے تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السّلام کی محبت ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے زائرین ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ زائرین کرام نے خداوند عالم سے اربعین حسینی علیہ السلام میں شرکت کی توفیق طلب کی تھی اور خدا نے نیز آپ کو اس عظیم نعمت سے نوازا ہے لہٰذا اس نعمت کی قدر کریں۔

حجت الاسلام دولابی نے امام حسین علیہ السّلام کی زیارت کے دوران موت کی فضیلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک الموت امام حسین علیہ السّلام کے زائر کی روح کو قبض کرنے آئے اور زائر دنیا سے رخصت ہو جائے تو خدا کے فرشتے اس کی تشییع میں شریک ہوں گے اور خدا کی خاص عنایت زائر کے شامل حال ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .