حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ کرمانشاہ میں امور حج و زیارت کے ڈائریکٹر جنرل سعید کریمی خو نے کرمانشاہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں بین الاقوامی خسروی سرحد (منذریہ) پر واقع "موکب شہداء منا" میں شیعہ و اہلسنت کے عملی اتحاد کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ موکب دن رات زائرین ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی خدمت میں مصروف ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اہل بیت علیہم السلام سے حقیقی محبت و عشق کا مظہر "حُبُّ الحُسَینِ یَجمَعُنا" میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
سعید کریمی خو نے کہا: یہ شیعہ و سنی بھائیوں کی امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی محبت بھری اور عاشقانہ خدمت ہی ہے جس نے شیعہ اور سنی برادران کے دلوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا ہے اور یہ سب کچھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی برکت کے طفیل ہے۔