۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
بحرین

حوزہ/ بحرین میں امام حسین علیہ السلام کی مجالس و جلوس پر ہر قسم کی پابندیوں کے باوجود اس ملک کے شیعوں نے اربعین کے دن ایک زبردست جلوس نکالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں امام حسین علیہ السلام کی مجالس و جلوس پر ہر قسم کی پابندیوں کے باوجود اس ملک کے شیعوں نے اربعین کے دن ایک زبردست جلوس نکالا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین کی ظالم آل خلیفہ حکومت برسوں سے اس ملک کے شیعوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، کئی سالوں سے اس ملک میں پیغمبر اسلام (ص) کے پیارے نواسے حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری پر پابندی عائد ہے، لیکن ہر سال اس ملک کے لوگ تمام تر پابندیوں کے باوجود امام حسین علیہ السلام کا ماتم کرتے رہے ہیں، اس سال بھی بحرین کے دارالحکومت منامہ کے قریب شیعوں نے چہلم کے موقع پر ایک بہت بڑا اربعین مارچ نکالا، بحرین کے شیعہ دارالحکومت منامہ کے قریب الدراز علاقے کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں اربعین کے دن شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ اربعین مارچ میں شرکت کے لیے نکلے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اربعین کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں بحرین کے شیعہ نوجوانوں نے جوش و خروش سے شرکت کی، اس موقع پر سڑکوں پر نوحے پڑھے گئے اور نوحہ و ماتم کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں 2011 میں عوامی تحریک کے آغاز کے بعد سے آل خلیفہ حکومت کے فوجی ہر سال محرم کے دوران عزاداری کرنے والے شیعوں پر حملہ کرتے ہیں اور عزاداروں کو اغوا کر لیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .