جمعہ 23 اگست 2024 - 16:35
نائیجیریا میں عاشقانِ امام حسین (ع) کی منعقدہ اربعین مارچز میں بھرپور شرکت + تصاویر

حوزہ / اربعین امام حسین علیہ السلام کے ایام کے ساتھ ہی نائیجیریا کے مختلف صوبوں میں شیعہ آبادی کے متعدد مقامات پر شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے جلوسوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف سے کربلا معلی کے راستے میں اربعین مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی، نائیجیریا کے شیعوں نے بھی ان حسینی رسومات کو زندہ رکھنے کے لیے بعض شہروں اور دیہاتوں میں اربعین مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس ملک کے اہم ترین شیعہ علاقوں میں سے ایک صوبہ جوس ہے، جہاں اس علاقے کے شیعوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی الگ الگ اور متعدد راستوں سے جلوس نکالے اور ماتم و عزاداری کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha