۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نائجیریا میں لبیک یا حسین (ع) کی گونج

حوزہ/ نائیجیریا میں ہر سال اربعین کے پیدل جلوس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں، جو لوگ معاشی مشکلات یا صحت کے مسائل کی وجہ سے امام حسینؑ کی زیارت کے لئے کربلا نہیں جا سکتے وہ اربعین کے اس علامتی پیدل  جلوس میں  شرکت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائجیریا میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر ہر سال کی طرح امسال بھی مجالس عزا برپا کی گئی جس میں نائجیریا کے جوانوں نے بھر پور انداز میں شرکت کرکے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا اعلان کیا اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ان کے نواسے کا پرسہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ نائیجیریا میں ہر سال اربعین کے پیدل جلوس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں، جو لوگ معاشی مشکلات یا صحت کے مسائل کی وجہ سے امام حسینؑ کی زیارت کے لئے کربلا نہیں جا سکتے وہ اربعین کے اس علامتی پیدل جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔

نائیجریا کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں سے عاشقان ابی عبداللہ الحسین، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لئے اس علامتی سفر کا آغاز کرتے ہیں جو نائیجریا کی اسلامی تحریک کے مرکز بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر ختم ہوتا ہے جہاں پر نائیجرین شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہیں۔

2015ء میں نائیجریا کی فوج نے بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کر دیا تھا جس میں سینکڑوں لوگ شہید ہوئے تھے، اب نائیجریا کے گوشہ و کنار سے ہزاروں اہل بیت ؑ کے پیروکار نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا کا رخ کرتے ہیں۔

اسلامی تحریک نائیجریا کے ایک اعلی عہدیدار شیخ احمد یوسف نے کہا: ہمارا پیدل مارچ علامتی ہے اور امام حسینؑ، بنی ہاشم اور ان کے دیگر اعوان و انصار کی شہادت کے بعد یزیدی فوج نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور اہل بیتؑ کے باقی ماندہ خواتین اور بچوں کو کربلا سے دمشق شام میں یزید کے محل تک پیدل چلنے پر مجبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ ناجیریا میں 7 ملین شیعہ آباد ہیں نائجیریا کی اسلامی تحریک شیعوں سے متعلق ہے جس کے سربراہ شیح ابراہیم زکزاکی ہیں۔ نائجیریا کے زیادہ تر شیعہ لاگوس ، زاریا اور کانو میں آباد ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .